مولاناظفرعلی خاں ٹرسٹ
تحریک پاکستان کے عظیم رہنما بابائے صحافت مولاناظفرعلی خاں کی شخصیت اور خدمات کو اجاگرکرنے کا کام اگرچہ2004 سے منظم انداز میں جاری تھا تاہم فروری2011میں سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1960کے تحت اسے باقاعدہ ٹرسٹ کی شکل دے دی گئی۔ ٹرسٹ کے میمورنڈم اورآرٹیکلز کی تفصیل۔
آرٹیکل 1۔اس سوسائٹی کا نام مولاناظفرعلی خاں میموریل ٹرسٹ (یادگاری وقف)) ہوگا۔
آرٹیکل 2۔ٹرسٹ کا رجسٹرڈ مرکزی دفتر لاہور میں ہوگا۔
آرٹیکل 3۔ٹرسٹ کے اغراض ومقاصد درج ذیل ہوں گے۔
٭۔مسلم امہ اور تحریک پاکستان کے لیئے مولانا ظفرعلی خاں کی خدمات اور کردار کو اجاگر کرنا۔
٭۔صحافت، ادب، ثقافت،تاریخ اور سیاسیات کے شعبوں میں مولاناظفرعلی خاں کے کام اور علمی ورثہ کو نمایاں کرنا تاکہ ان کی شخصیت اور امیج بہترین انداز میں نسلِ نو کے سامنے آسکے۔
٭۔مولاناظفرعلی خاں یادگاری کمپلیکس کی،عجائب گھر،لائبریری اور مرکزی تحقیق جیسی سہولیات کے ساتھ منصوبہ بندی وتعمیر۔
٭۔مولانا کی زیرا دارت شائع ہونے والے روزنامہ زمیندارکی فائلوں کو تلاش اور جمع کرکے محفوظ بنانا اور اس تاریخی اخبارکے منتخب اداریوں اور مضامین کی ازسرنواشاعت۔
٭۔پنجاب یونیورسٹی اور دیگر جامعات کے شعبہ ہائے ابلاغیات میں مولاناظفرعلی خاں چیئر کے قیام کے لیے کوششیں اور رابطہ۔
٭۔مولانا کے آبائی شہر وزیر آباد میں مولانا ظفرعلی خاں کے زیر تعمیر عجائب خانہ کے کام کی نگرانی۔
٭۔ٹرسٹ کی منقولہ وغیر منقولہ ائیداد کی دیکھ بھال۔
٭۔میڈیا سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی میں مولانا کی شخصیت کے کام اور خدمات کے بارے میں سیمینارز اور دیگر پروگراموں کا انعقاد۔
٭۔اردو، فارسی، انگریزی اور دیگر زبانوں میں مولانا کے بارے میں تحریر کردہ اور شائع شدہ کتب کو جمع کرنا اورنا مکمل کتب کی تکمیل۔
٭۔مولانا کی زندگی اور کام سے متعلق تحقیقی اور عملی سرگرمیوں میں معاونت۔
٭۔پاکستان کی صحافتی برادری میں مولانا ظفرعلی خاں کو بطور رول ماڈل پیش کرنا۔